حیدرآباد۔21۔مارچ (اعتماد نیوز)صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے آج
کہا کہ سیما آندھرا میں تلگو دیشم کا اقتدار یقینی ہے ۔انہوں نے آج سابق
ریاستی وزیر توٹا نرسمہم
کی تلگو دیشم میں شمولیت پر انکا خیر مقدم کیا اور
کہا کہ وہ سیما آندھرا کو مکمل انصاف دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے
کہا کہ تلنگانہ میں انکے دور حکومت میں ہی ترقی ہوئی ہے۔